ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / کشمیر :متعددعلاقوں میں لگا کرفیو،حالات بدستور خراب

کشمیر :متعددعلاقوں میں لگا کرفیو،حالات بدستور خراب

Sun, 14 Aug 2016 19:50:38    S.O. News Service

سرینگر،14اگست؍؍ (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)شہر کے وسط میں ریلی نکالنے کے علیحدگی پسندوں کے اعلان کو دیکھتے ہوئے کشمیر میں آج بہت سے دوسرے مقامات پرکرفیولگا دیا گیا۔باقی وادی میں لوگوں کی نقل و حرکت پر پابندی حسب سابق جاری ہے۔پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ پورے سری نگر ضلع اور اننت ناگ شہر میں کرفیو ہے لیکن لال چوک میں ریلی نکالنے کے کچھ لوگوں کے اعلان کے بعد احتیاطی طور پر دوسرے مقامات پر بھی کرفیو لگا دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی کے گندیربل شہر، اونتی پورا، ترال، پمپور، بارہمولہ شہر،سوپور شہر، باندی پورا شہر، کلوسا، پپچان اور آجار علاقوں میں کرفیو لگا دیا گیا ہے۔افسر نے بتایاکہ کل کے مظاہروں کے بعدبڈگام ضلع میں بیرواہ کے وارگام علاقے میں بھی کرفیو لگا دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کرفیو کے باوجود علیحدگی پسندعناصرنے کشمیر کے کئی علاقوں میں پڑوسی ملک کا یوم آزادی منانے کے لئے پاکستانی پرچم لہرائے۔سیکورٹی فورسز کی توجہ اس طرف جیسے ہی آئی ویسے ہی ان پرچم کو اتار دیا گیا۔انتظامیہ نے کل وادی میں انٹرنیٹ اور موبائل خدمات معطل کر دی تھیں۔یہ سلسہ پیر کو یوم آزادی کی تقریبات میں پہلے سیکورریہرسل کا حصہ تھی۔افسر نے بتایا کہ براڈبینڈ کی خدمات کل شام کواور موبائل ٹیلی فون کی خدمات کل دیر رات کو معطل کی گئیں۔افسر کے مطابق صرف بی ایس این ایل کے پوسٹ پیڈ موبائل ہی کام کر رہے ہیں جبکہ برانڈبینڈ کی خدمات صرف لال چوک، سونہ وار اور بیمنا ٹیلی فون ایکسچینج پر ہی دستیاب ہیں۔جموں کشمیر میں 8جولائی کو سیکورٹی فورسز کے ساتھ ایک تصادم میں کشمیری نوجوان برہان وانی کے مارے جانے کے بعد، 37دن سے جاری کرفیوکے اور فورسز کی طرف سے گولہ باری اورتشدد کی وجہ سے عام معمولات زندگی بری طرح متاثر ہے۔سید علی شاہ گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک کی قیادت والے علیحدگی پسند خیمے نے لوگوں سے کل اور آج لال چوک تک ایک ’’ریفرنڈم‘‘ریلی نکالنے کی اپیل کی تھی۔ریاست میں نو جولائی سے جاری بدامنی اور جھڑپوں میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 56افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے ہیں۔


Share: